مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
13 جمادی الثانی 1448 ہجری · منگل، 24 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے۔" 📚 صحیح بخاری: 6018، صحیح مسلم: 47 🤲 اللہ تعالیٰ ہماری زبان کو سچ، نرمی اور حکمت والی باتوں سے مزین فرمائے۔ آمین۔
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
اوگی میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او مانسہرہ کا سخت نوٹس، ٹریفک پولیس اہلکار معطل. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مریدکے: نوڈلز کھانے کے بعد دو کمسن بہنیں جاں بحق، تیسری بچی اور والدہ کی طبیعت بھی خراب. • مانسہرہ: نجی چلڈرن کلینک میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، خاتون کا دانت ٹوٹنے کا الزام، جوابی تشدد میں ملازم زخمی، دونوں فریقین کے مقدمات درج. • مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم زخمی. • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • .بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی • اوگی میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ، ڈی پی او مانسہرہ کا سخت نوٹس، ٹریفک پولیس اہلکار معطل. • آل پاکستان اسلحہ لائسنس ہولڈرز کے لیے اہم اطلاع، ری ویلیڈیشن کے بغیر ملک بھر میں لائسنس کی حیثیت متاثر ہونے کا امکان • مانسہرہ: ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف کارروائی، زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کو جرمانے • مریدکے: نوڈلز کھانے کے بعد دو کمسن بہنیں جاں بحق، تیسری بچی اور والدہ کی طبیعت بھی خراب. • مانسہرہ: نجی چلڈرن کلینک میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، خاتون کا دانت ٹوٹنے کا الزام، جوابی تشدد میں ملازم زخمی، دونوں فریقین کے مقدمات درج. • مانسہرہ: ٹاؤن شپ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، چوکی انچارج رضوان اور سپاہی عاصم زخمی. • مانسہرہ کے لیے خوش آئند پیش رفت، دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد 20 سیٹر شٹل بس مانسہرہ پہنچ گئی، عوامی سہولت کے لیے اہم قدم • .بٹگرام: جنگل کی ملکیت کے دیرینہ تنازع پر دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی •
بریکنگ نیوز

صوبہ ہزارہ کے قیام کی تحریک میں اہم پیش رفت، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جمع ہونے کے بعد متعلقہ کمیٹی کے سپرد

03-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 133 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: صوبہ ہزارہ کے قیام کی تحریک میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنماؤں کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبہ ہزارہ کے قیام سے متعلق بل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جمع ہونے کے بعد باقاعدہ طور پر متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور اور چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردار محمد یوسف کی سیاسی جدوجہد اور کوششوں کو اس پیش رفت کا اہم حصہ قرار دیا گیا ہے۔ تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہزارہ صوبے کا مطالبہ ایک دیرینہ عوامی مطالبہ ہے، جس کا تعلق خطے کی الگ ثقافت، زبان، تہذیب اور تاریخی شناخت سے ہے۔ ان کے مطابق ہزارہ کے عوام طویل عرصے سے الگ صوبے کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے مختلف سیاسی و عوامی فورمز پر آواز بلند کی جاتی رہی ہے۔ رہنماؤں نے امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ کمیٹی میں بل پر پیش رفت کے نتیجے میں صوبہ ہزارہ کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔ تاہم بل کو کمیٹی کے سپرد کیا جانا قانون سازی کے عمل کا ایک مرحلہ ہے، صوبے کے قیام کا حتمی فیصلہ نہیں۔ تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنماؤں نے اس پیش رفت کو خطے کے عوام کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

ووٹنگ جاری ہے! اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں
آخری تاریخ: 30 نومبر 2026