مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
22 جمادی الاول 1448 ہجری · منگل، 3 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار • .مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع • شاہراہِ ریشم کے فٹ پاتھ: آخر عوام کب تک انتظار کریں گے؟ • مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ • پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ • بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار • .مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع • شاہراہِ ریشم کے فٹ پاتھ: آخر عوام کب تک انتظار کریں گے؟ • مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ • پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ •
ضلعی انتظامیہ

بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا.

03-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 25 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حسرت خان نے ٹی ایم اے بالاکوٹ اور پولیس کے ہمراہ گڑھی حبیب اللہ اور اس کے ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر اور عوامی گزرگاہوں پر رکھا گیا سامان اور دیگر غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں، تاکہ سڑکوں کو کشادہ کرنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور عام شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔ اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری اراضی، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قبضہ کرنے سے گریز کریں اور بازاروں کے راستوں کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک رکھیں، تاکہ پیدل چلنے والوں اور دیگر شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

اعلانِ وفات
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ایس پی وحید خان بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر دوپہر 2:30 بجے ٹاؤن شپ میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔۔