پولیس
.ایبٹ آباد: مانگل پولیس کا منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار، 231 گرام آئس اور دو کلاشنکوفیں برآمد
20-نومبر-2026 — Qazi Jawad
0 تبصرے
34 وزٹ
ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایات پر مانگل پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 231 گرام آئس اور دو کلاشنکوفیں بمعہ کارتوس برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مانگل تنویر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بادشاہ خان ولد حاجی شہزاد، سکنہ باڑہ ایجنسی، کے قبضے سے 119 گرام آئس اور ایک کلاشنکوف بمعہ کارتوس برآمد کی گئی، جبکہ دوسرے ملزم خان عالم ولد عبدالسلام، سکنہ باڑہ، خیبر ایجنسی، کے قبضے سے 112 گرام آئس اور ایک کلاشنکوف بمعہ کارتوس برآمد ہوئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلع بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کا سلسلہ مزید جاری رکھا جائے گا۔

تبصرے (0)
ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔
تبصرہ کریں