مانسہرہ ڈاٹ کام مانسہرہ ڈاٹ کام
22 جمادی الاول 1448 ہجری · منگل، 3 نومبر 2026
آج کی حدیث
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے، اس کا ہر معاملہ اس کے لیے بھلائی کا ہوتا ہے۔“ حوالہ: صحیح مسلم، حدیث 2999 ہر حال میں صبر کریں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسا رکھیں۔ ہر مشکل ہمیں کوئی نہ کوئی قیمتی سبق سکھا سکتی ہے۔ 🌷
اپنی خبر بھیجیں
تازہ ترین
بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار • .مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع • شاہراہِ ریشم کے فٹ پاتھ: آخر عوام کب تک انتظار کریں گے؟ • مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ • پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ • بالاکوٹ: گڑھی حبیب اللہ اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی سامان ہٹا دیا گیا. • .مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا • شنکیاری: اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی تین گھنٹے میں بازیاب، ایک ملزم گرفتار • .مانسہرہ: کرکالہ میں تین بھائیوں کے قتل کا مقدمہ، ایک اور مفرور ملزم گرفتار • مانسہرہ کے لیے 18 ارب روپے کا میگا منصوبہ، گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع • شاہراہِ ریشم کے فٹ پاتھ: آخر عوام کب تک انتظار کریں گے؟ • مانسہرہ: گڑھی روڈ پر تجاوزات آپریشن کے باوجود دوبارہ بازار سج گیا، اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ کا ٹیم کے ہمراہ دوبارہ دورہ • پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا منظور، ریفائنریز کے پریمیم اور اخراجات 30 روز کے لیے منجمد کرنے کا فیصلہ •

.مانسہرہ: شاہراہِ ریشم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائیوں کا معائنہ کیا

03-نومبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 41 وزٹ
Read in English
مانسہرہ: صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر شہر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ شاہراہِ ریشم کو کشادہ اور شہریوں کے لیے آمدورفت میں آسانی پیدا کرنے کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے آج ٹی ایم او مانسہرہ کے ہمراہ شاہراہِ ریشم پر جاری انسدادِ تجاوزات آپریشن کا معائنہ کیا اور کارروائیوں کی نگرانی کی۔ اس موقع پر شاہراہ کے اطراف قائم تجاوزات، غیر قانونی طور پر رکھے گئے سامان اور عوامی گزرگاہوں میں رکاوٹ بننے والی اشیاء کو ہٹانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق مانسہرہ شہر کی مختلف شاہراہوں، بازاروں اور تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور شہر میں صفائی و نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی اور کسی کو بھی سرکاری اراضی یا عوامی گزرگاہوں پر غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی دکانوں کی مقررہ حدود میں رہتے ہوئے کاروبار کریں۔ انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صاف ستھرا، منظم اور تجاوزات سے پاک مانسہرہ بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔

اعلانِ وفات
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ایس پی وحید خان بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر دوپہر 2:30 بجے ٹاؤن شپ میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔۔